12 دسمبر، 2022، 1:51 PM

ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 55 کروڑ 40 لاکھ ڈالر قرض دے گا

ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 55 کروڑ 40 لاکھ ڈالر قرض دے گا

ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 55  کروڑ 40 لاکھ ڈالر قرض دے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان کو دی جانے والی رقم سیلاب متاثرہ علاقوں میں تعمیرنو اور  موسمیاتی تبدیلیوں پر مدافعت پیدا کرنے پر خرچ ہوگی۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ منظور شدہ رقم میں 30 لاکھ ڈالر اے ڈی بی کی گرانٹ اور47کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرض ہے جب کہ منظور شدہ رقم میں جاپان کی طرف سے 50 لاکھ ڈالر گرانٹ ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہےکہ اس رقم سے آبپاشی نظام کی بحالی اورنکاسی آب کے منصوبے مکمل ہوں گے، رقم سندھ، کے پی اور بلوچستان میں ٹرانسپورٹ نظام کی بحالی کے منصوبوں پر خرچ ہوگی۔

News ID 1913628

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha